لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار، میزبان اور ریپر احمد علی بٹ نے اپنی نانی اور برِصغیر کی عظیم گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 100 ویں سالگرہ پر انہیں سرکاری سطح پر خراجِ تحسین نہ دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ملکہ ترنم نور جہاں کا شمار برِصغیر کی عظیم ترین موسیقی کی شخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران سینکڑوں گیت گائے اور آج بھی موسیقی سے وابستہ افراد کے لیے ایک بڑی رول ماڈل سمجھی جاتی ہیں۔نور جہاں کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے نواسے احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو پی ٹی وی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نہ ہی لبرٹی چوک پر ان کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔




