ترکیہ کا مکہ دفاعی اتحاد پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ خاقان فدان نے مکہ دفاعی اتحاد پر بے جا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔ نیویارک میں منعقدہ سیمینارکے دوران ترک وزیر خارجہ نے دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کیخلاف سخت مقف اپنایا، کہا پاکستان ، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد خطے کے امن واستحکام کی ضمانت ہے۔سابق امریکی سفیر جیمز جیفری کے سوال پر ترک وزیر خارجہ مکہ دفاعی اتحاد کا بھرپور دفاع کیا، کہا 50 سالوں کے دوران نیٹو چارٹر میں اجتماعی دفاع کے آرٹیکل5 کا اطلاق کتنی بار ہواترک وزیرخارجہ نے کہا کہ نیٹو اتحاد کی پوری 50 سالہ تاریخ میں آرٹیکل 5 صرف ایک بار نافذ ہوا مگرکوئی اس کو کاغذی شیر نہیں کہہ رہا، نئے قائم دفاعی اتحاد سے یمن کے 10 سالہ طویل بحران کو فوری حل کرنے کا مطالبہ نا مناسب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں