جناح ہسپتال کے آئی وارڈ میں آتشزدگی’بھگدڑ مچ گئی

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے جناح ہسپتال کے آئی وارڈ میں اچانک آگ بھڑکنے سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق آئی وارڈ کے او پی ڈی کمرہ نمبر30میں پنکھے کے سوئچ میں اسپارک سے آگ لگی۔آگ لگنے کے باعث کمرے میں موجود سامان کو نقصان پہنچا، تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد پرنسپل طبیہ وسیم نے ایم ایس کے ہمراہ متاثرہ وارڈ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔پرنسپل طبیہ وسیم نے وارڈ کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ایم ایس کے مطابق آگ لگنے کے وقت وارڈ میں کوئی مریض یا عملے کا فرد موجود نہیں تھا۔ اطلاع ملتے ہی ہسپتال کے عملے اور ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ایم ایس کے مطابق آگ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ اور فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد وارڈ میں حفاظتی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں