فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی کرپشن قیصرنذیرنے ایم بی بی ایس کی جعلی ڈگری پر نوکری کرنیوالے ملزم کو 29 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے 2009ء میں محکمہ صحت کے ڈاکٹر محمد اسلم انجم کے خلاف ایم بی بی ایس کی جعلی ڈگری پر بھرتی ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مذکورہ ملزم اسلم انجم پر الزام تھا کہ اس نے کسی دوسرے طالب علم کی ڈگری پر اپنا نام درج کر کے محکمہ صحت میں ملازمت حاصل کی تھی جس پر دوران سماعت فاضل جج نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملزم اسلم انجم کو 29سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔




