نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انتہا پسند بی جے پی کا مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور مسلم املاک کو منہدم کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی ہے۔ معروف ترک نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارت نے دہلی کے شالیمار باغ میں قائم مدینہ مسجد کو رات کی تاریکی میں شہید کر دیا، مقامی رہائشیوں نے مسجد کے اندرافراد کی موجودگی کے باوجود انہدامی کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔امریکی نشریاتی ادارہ مسلم نیٹ ورک ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق بھارت میں 6 سالہ بلڈوزر مہم کے دوران 2,100 سے زائد مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، 2020 کے دہلی فسادات کے دوران بھی کم از کم 17 مساجد، مدارس اور مزارات کو حملوں کے بعد نذرِ آتش کیا گیا۔




