قتل کے الزام کا قیدی حافظ قرآن بن گیا

ہنگو (نامہ نگار) ہنگو ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے الزام کا ایک قیدی حافظِ قرآن بن گیا، جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدی کی دستار بندی بھی کرائی گئی ہے۔ہنگو کی ڈسٹرکٹ جیل میں30 سالہ قیدی حسیب اللہ قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد اب حافظ حسیب اللہ ہو گیا۔جیل کی مسجد میں دستار بندی کی تقریب میں جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال، مولانا تحسین اللہ اور مولانا ضیا الرحمن شریک ہوئے۔جیل سپرنٹنڈنٹ طاہر جمال کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو ہر ہفتے علمائے کرام درس دیتے ہیں جس کا مقصد جرم سے نفرت اور مجرم کی اصلاح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں