ڈجکوٹ ہسپتال میں100بستروں کے ٹراما سینٹر کی تعمیر مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شعبہ صحت کے انقلابی اقداما ت کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈجکوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ 100 بسترو ں پر مشتمل ٹراما سنٹر کی عمارت مکمل کرکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سپرد جبکہ ہسپتال کے موثر آغاز کیلئے 191 آسامیوں (SNE)کی منظوری کی درخواست سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کو ارسال کر دی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شہزاد محمود نے ٹراما سنٹر کا دورہ کرکے عمارت کے مختلف شعبے دیکھے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنرفیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی خصوصی کاوشوں سے ٹراما سنٹر کی عمارت مکمل ہوئی اور جلد مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں