کرنٹ لگنے سے30سالہ شخص جاں بحق

لاہور(بیورو چیف) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ برکی میں 11ہزار وولٹ کی تار سے کرنٹ لگنے سے 30سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ برکی براہمن آباد میں دکان منتقل کرتے ہوئے 30سالہ عدنان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔دوکان کا سامان سمیٹنے کے دوران لوہے کا باکس 11 ہزار وولٹ کی تار سے چھو گیا جس سے عدنان کو شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر د یا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں