کمشنر کی این اے101کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے کی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر ڈاکٹرعمران حامدشیخ نے این اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان اورسابق رکن پنجاب اسمبلی رانا علی عباس خاں کی خصوصی درخوا ست پرچک208ر-ب میں سیوریج لائنزیونین کو نسل کے دفترگائوں کی مین روڈ اور قبرستان روڈ کی تعمیر جبکہ بچوں کے لیے سپورٹس گرائونڈ تعمیر کروانے کی یقین دہانی کروا دی ہے-اس امرکا اعلان انہوں نے دونوں رہنمائوں کی دعوت پرخصوصی دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی مراداحمد سی ای اومیونسپل کار پوریشن عثمان غنی یونین کونسل کے سابق چیئرمین رانابھولاسابق وائس چیئرمین چوہدری لطیف گجر رانافیصل چوہدری اکرم گجرماسٹراقبال چوہدری لیاقت گجراورعلاقہ کے بڑی تعدادمیں لوگ موجودتھے ۔ کمشنرکاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سیوریج لائنز کام تقریباً 5ہزارفٹ بہت جلد شروع ہوجائے گا۔ یونین کونسل آفس دونوں سڑکوں کو کارپوریشن کے سالانہ فریم ورک کے ٹینڈرکے بعد شروع کروادیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوسر کاری ٹینڈرکی زمین پڑی ہے اس میں سے کچھ ایکڑ زمین بورڈ آف ریونیو سے لے کرعلاقہ کے بچوں کے کھیلنے کے لیے گرائونڈ تعمیرکروائی جائے گی-میاں عرفان منان اور راناعلی عباس خاں نے کمشنرکاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں