لاہور(بیوروچیف)پرائیوٹائزیشن کے بعد نجی تحویل میں چلائی جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے فضائی میزبانوں پر فلائنگ ڈیوٹی کے دوران نئی پابندی عائد کر دی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق فضائی میزبانوں کو دوران فلائنگ ڈیوٹی سگریٹ کا صرف ایک پیکٹ ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایک فضائی میزبان صرف 20 سگریٹ دوران ٹریول ساتھ لے جا سکتا ہے۔سرکلر میں واضح کہا گیا ہے کہ ایک پیکٹ یا 20 سگریٹ سے زیادہ لے جانے والے فضائی میزبانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی پر فضائی میزبانوں کو معطل اور فلائنگ سے ہٹایا جا سکتا ہے۔




