سونے کی قیمت میں اضافہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پیر کو شدید گراوٹ کے بعد دوبارہ بڑھ گئی، تاہم سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی ٹریژری بانڈز کی پیداوار اور امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ پالیسی پر مرکوز ہے۔ رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں منگل کو 0.6 فیصد تک اضافہ ہوا اور بلین کی قیمت 4,140 ڈالر فی اونس سے تجاوز کرگئی۔ اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں تقریبا 4 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور قیمت سات ہفتوں سے زائد عرصے کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈز کی پیداوار 5.23 فیصد کی سطح پر برقرار رہی۔ پیر کو اس میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا اور یہ 19 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔امریکی بانڈز کی پیداوار میں اضافے اور افراطِ زر پر قابو پانے کے لیے فیڈرل ریزرو کی جانب سے سخت مالیاتی پالیسی برقرار رہنے کی توقع نے سونے کی قیمت پر دبا ڈالا ہے۔دوسری جانب مشرق وسطی میں سفارتی پیش رفت کی امیدیں کم ہونے کے بعد عالمی منڈیوں میں بھی بے یقینی بڑھی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر سونے سمیت محفوظ سمجھے جانے والے اثاثوں کی جانب مرکوز ہوئی ہے۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں حالیہ اتار چڑھائو کے باوجود سرمایہ کار امریکی شرح سود، بانڈز کی پیداوار اور مشرق وسطی کی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت کو آئندہ قیمتوں کے لیے اہم عوامل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں