فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر میاں ندیم اور نومنتخب نائب صدرمیاں منیر نے کہا کہ FCSTI ہمارا دوسرا گھر ہے’ ہم سب نے مل کر اس گھر کو سنوارنا ہے’ ماضی میں جو کوتاہیاں ہوئی انہیں دہرانا نہیں بلکہ ان سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے’ ان خیالات کا اظہار انہوںنے انجمن تاجران ریلوے روڈ کے عہدیداران صدر حاجی احسان الحق’ جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ شیخ محمد فیصل’ قیصرسیٹھی’ عادل شہزاد’ عبدالحق’ نیاز احمد’ شیخ سعید’ میاں اختر محمود’ رانا اسلم’ محمد شاہد’ خالد پرویز سے کیا جو انہیں مبارکباد دینے کیلئے FCSTI آفس پہنچے تھے’ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں چھوٹا دکاندار پس گیا ہے’ حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری حالات شدید مندی کا شکار ہو چکے ہیں’ اوپر سے مختلف محکمے جیسے ایف بی آر’ واسا’ انکم ٹیکس’ پراپرٹی ٹیکس’ ٹی ایم اے اور بہت سے دوسرے محکمے چھوٹے تاجروں ٹیکس پر ٹیکس لگا رہے ہیں’ ایک محکمہ جاتا ہے تو دوسرا آ جاتا ہے’ انشاء اللہ ہماری یہ کوشش ہو گی کہ اپنے ٹنور میں چھوٹے تاجروں کو ان محکموں سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لے کر دیں اور انہیں کھل کر کام کرنے کے موقع فراہم کریں’ اس موقع پر کوانجمن تاجران ریلوے کے صدر حاجی احسان الحق’ جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ نے کہا کہ بہت عرصے بعد FCSTI کی کمان ینگ اور تجربہ کار لوگوں کے ہاتھوں میں آئی ہے جو کچھ کرگزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں’ ہمیں آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں’ ہمیں یقین ہے کہ آپ کا یہ ٹنور یادگار ثابت ہو گا اور جب آئندہ سال آپ رخصت ہوں گے آنے والے آپ کی تقلید کرتے ہوئے آپ کی دی ہوئی گائیڈ لائن پر چلیں گے اور FCSTI کو بام عروج تک پہنچائیں گے۔




