فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سفاک ملزمان نے دوشیزہ کو مبینہ طور پر قتل کر کے نعش بوری میں بند کر کے کنویں میں پھینک کر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 نے بوری بند نعش کنویں سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔ تاندلیانوا لہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ 411 گ بچیانہ کے کنویں سے 17 سالہ انعم بی بی کی بوری بند نعش برآمد ہوئی۔ مذکورہ لڑکی کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد نعش بوری میں بند کر کے کنویں میں پھینک دی تھی۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔




