لاہور( بیورو چیف) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،ہماری اسٹریٹ پاورسب نے دیکھ لی ہے، ہم کسی بھی صورت عوام کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ہماری جدوجہد کے نتیجے میں عوام کو جو ریلیف ملا ہے اسے ہم اس کا ناکافی سمجھتے ہیں، حکومت اس ماہانہ 25،30ارب روپے کے ریلیف کوبہت بڑا کارنامہ سمجھتی ہے، حکومت کو پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرنا ہوگا، بلاول زرداری اگر واقعی اسٹیبلشمنٹ کے انتخابی نظام کے خلاف ہیں تو کراچی میں جعلی میٔر شپ اورقومی و صوبائی اسمبلی کی فارم 47کی بنیاد پر ملنے والی نشستوں سے دستبردار ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔




