فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 42 سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے گئے جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ پر ٹاور سے تیل اور بیٹریاں چوری’ ملاں پور کے قریب سارو خان سے 1لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ چک جھمرہ کے وقاص کے ڈیرہ سے 5بکرے چوری’ نیامت ٹائون کے عبدالغفار کے گھر سے سامان چوری’ 581 گ ب کے عطاء اﷲ سے 4ہزار روپے’ فون’ 283 گ ب کے فیصل کی حویلی سے مویشی چوری’ مندر گلی کے قریب طارق کی دکان سے نقدی چوری’ 31 گ ب کے اعجاز سے 2لاکھ’ فون چھین لیا’ 18 ج ب کے محمد حسن کے گھر سے قیمتی جانور چوری’ ڈجکوٹ رود پر سہیل اکرم سے 10ہزار’ فون چھین لیا’ 415 گ ب کے لیاقت علی کے زیرتعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری’ جڑانوالہ کے ساحل کی دکان سے نقدی چوری’ منڈی بچیانہ کے قریب عرفان مسیح سے سوا لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ 424 گ ب کے محمد بوٹا کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 470 گ ب کے احمد کی حویلی سے مویشی چوری’ خیابان گارڈن کے انس سے 10ہزار’ فون’ طارق آباد کے اقبال سے نقدی’ فون چھین لیا’ کھرڑیانوالہ کے صدی احمد سے 18ہزار’ فون’ 225 رب کے ہارون کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ نواب ٹائون کے منیر احمد کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ الجمیل ہائوسنگ کالونی کے اکبر کے گھر سے زیورات’ نقدی چوری’ 109 رب کے بلال کے ڈیرہ سے سامان چوری’ مکوآنہ کے اظہر سے 25ہزار’ فون چھین لیا’ اسماعیل ٹائون کے غلام قادر کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 610 گ ب کے طالب حسین کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات’ نقدی چور لے گئے’ ماموں کانجن کے اسلم کے گودام سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ خیابان کالونی کے حمید سے نقدی’ فون چھین لیا’ مدینہ ٹائون بابر چوک کے قریب نواز سے نقدی’ فون چھین لیا’ بوہڑ چوک کے قریب عمران سے نقدی’ فون’ بھائی والا کے احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون جھین لیا’ پیپلزکالونی کے حسین احمد سے 50ہزار’ فون’ جھمرہ کے سرور عباس سے 3لاکھ’ فون چھین لیا’ بٹالہ کالونی کے اقبال کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ رضاآباد کے جمیل کے گھر سے سامان چوری’ جمیل پارک کے افضل سے 2لاکھ’ فون چھین لیا’ 237 گ ب کے ارشد کے سٹور سے سامان چوری’ سمندری روڈ پر غوث سے نقدی’ فون’ 208 چک کے قریب نعیم سے 30ہزار’ فون’ دھنولہ روڈ پر عرفان سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد کے عثمان’ علامہ اقبال کالونی کے عمیر’ مدینہ ٹائون کے اشتیاق’ مدینہ ٹائون مجاہد ہسپتال سے گلریز’ بھائی والا کے رضوان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




