ڈائیوو روڈ پر رواج ہائوس فیکٹری میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائیوو روڈ پر پنج پلیاں کے قریب رواج ہائوس فیکٹری میں آتشزد گی ‘ لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا ورسامان جل کر خاکستر ہو گیا’ ریسکیو1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈائیوو روڈ پر واقع رواج ہائوس فیکٹری میں ائیرکولر کی ساکٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گودام میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے آگ پر قابو پا لیا، تاہم اسی دوران بھاری مالیت کا کپڑا اور دیگر مشینری جل کر راکھ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں