اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت

راولپنڈی ( بیو رو چیف ) اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کے نرخوں میں سرکاری قیمت اور مارکیٹ ریٹ کے درمیان نمایاں فرق برقرار ہے، ایل پی جی 400سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 258روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں صارفین سے 400سے 450روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری نرخ کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں اضافے کے باعث شہریوں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایل پی جی کی فروخت سرکاری نرخ کے مطابق یقینی بنائی جائے اور مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں