فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، ضلعی امیر قاری محمد ارشد ، ناظم قاری بشیر احمد عزیزی ، خالد محمود اعظم آبادی ، چوہدری حبیب اللہ عطار و دیگر نے ڈیرہ اسماعیل خان چیک پوسٹ میں خود کش دھماکے اور ایمبولینس پر فائرنگ سے 14افراد کے شہید اور 30افراد کے زخمی ہونے پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اسلام و پاکستان کے دشمن ہیں ۔ ان کا کوئی دین و مذہب نہیں ۔ دہشت گرد مسلمان تو دور کی بات انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ۔ یہ خونخوار درندے ہیں جن کا صفایا پوری قوم کی پکار اور وقت کی ضرورت ہے ۔ علامہ عبدالرشید حجازی نے خود کش دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی دعا کی ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے چاروں طرف سے ہنود و یہود اور ان کے پیروکار ملک کو کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی کروا رہے ہیں ۔ بلوچستا ن اور خیبرپختونخوا میں عرصہ سے جاری دہشتگردی نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ آگ اور خون کے اس جاری کھیل میں پاک فوج کے جوانوں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ مر کز ی جمعیت اہلحد یث پاکستان خود کش دھماکے سمیت دہشتگردی کی جاری لہر کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ جنرل حافظ محمد عاصم منیر سے مطالبہ کرتی ہے ۔




