رشوت لینے پر عطا فرید کانسٹیبل گرفتار

ساہیوال (بیورو چیف) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اورریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کے احکامات پر کرپٹ ورشوت خور عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ساہیوال ارشد زمان وٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے مقدمہ نمبر21/25 تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال کے ملزم عطا فرید کانسٹیبل کو جوڈ یشل ایکشن منظور ہونے پرحسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ ملزم پر مدعی مقدمہ سے ـ/250,000 روپے رشوت لینے کا الزام تھا جو کہ دوران تفتیش صحیح گناہ گار ثابت ہوا۔ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 08/25 بھی درج رجسٹر ہے۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں