حضور اکرم ۖ سے محبت ایمان کی بنیاد ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزاد ہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ۖ سے محبت ایمان کی بنیاد ہے جبکہ تحفظ ختم نبوت کے مشن پر کام کرنا سعادت ہے۔ بھارت میں مسلمانو ں کی مذہبی شناخت، تاریخی ورثے اور مذہبی املا ک کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس پر تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برداری اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارتی مسلمانوں کے بنیادی و مذہبی حقوق کے تحفظ کیلئے موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ پیغام پاکستان ، نفاذ شریف کے نام پر طاقت کا استعمال، ریا ست کیخلاف مسلح محاذ آرائی ، لسانی، علاقائی، مذہبی، مسلکی اختلا فا ت اور قومیت کے نام پر تخریب و فساد ، دہشتگردی کی تمام صورتیں احکام شریعت کیخلاف ہیں ۔ اسلام نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا منہج طے کردیا ہے کہ برائی کو تبدیل کرنے کیلئے قانون کے مطابق قوت کا استعمال صرف با اختیار ریاستی اداروں کا حق ہے۔کسی شخص کو اس ضمن میں قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں