بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائینگے

کراچی(بیورو چیف)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے۔کراچی میں الخدمت کراچی کے تحت ایکسپو سینٹر میں منعقدہ کراچی یوتھ سمٹ 2026میں حافظ نعیم الرحمن کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر آتش بازی کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔انہوں نے یوتھ سمٹ کے شرکا کے ہمراہ کھڑے ہوکر قومی ترانہ بھی پڑھا۔ کراچی یوتھ سمٹ کا انعقاد 29 ستمبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کراچی کے نوجوانوں کو کامیاب یوتھ سمٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی یوتھ سمٹ امید کا پیغام ہے۔حافظ نعیم الرحمن تھا کہ ملک میں حکومتی کارکردگی اور گورننس کو دیکھ کر پریشانی ہوتی ہے، جبکہ معاشرے میں ایک طرف اشرافیہ اور دوسری طرف عام عوام ہیں اور دونوں طبقات کے درمیان بہت بڑا فرق موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدن سے براہ راست ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، بجلی کے بلوں اور پٹرول پر بھی مختلف ٹیکس عائد ہیں۔ ان کے بقول عوام پر پٹرولیم لیوی کے نام پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے اور فی لیٹر پٹرول پر 136 روپے تک ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں