کراچی(شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ میری خالہ بشری انصاری نے مجھے کبھی بھی سپورٹ نہیں کیا۔ایک انٹرویو کے دوران زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بشری خالہ کی وجہ سے مجھ پر 40 لاکھ روپے کیوں لگائے گا؟انہوں نے کہا کہ اگر میں نے اس کا ڈبل کرکے نہیں دیا تو وہ کہے گا، میں بشری انصاری کی عزت کرتی ہوں، لیکن میں اپنے پیسے ضائع نہیں کروں گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ عدنان صدیقی نے بھی کبھی کوئی تعاون نہیں کیا، البتہ میرے شوہر اسد صدیقی نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ ہم بہت جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ پر روانہ ہونے والے ہیں۔زرار نے بتایا کہ قانون اندھا ہوتا ہے، ہیلمٹ کے بغیر میں نے موٹرسائیکل چلائی، کسی نے چالان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پورے خاندان کو موسیقی کا شوق ہے، میرا بھائی گلوکار ہے، والدہ بھی گیت گاتی ہیں، بشری خالہ بھی گاتی ہیں، یہ ایک مشکل کام ہے۔انھوں نے کہا حکومت کو یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ فلم انڈسٹری کو ٹھیک کرنا ہے، موسیقی اور گانے فلم کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔




