ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار اکشے ونود کھنہ نے ممبئی کے معروف علاقے مالابار ہل میں کروڑوں روپے مالیت کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق اداکار نے اس گھر کے لیے 33.26 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے ہیں، جو پاکستانی روپوں میں تقریبا ایک ارب کے برابر ہیں۔ یہ لین دین ستمبر 2026 میں رجسٹر ہوا۔ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کا کارپٹ ایریا 2,341.39 مربع فٹ ہے، جبکہ اس کے ساتھ 175.45 مربع فٹ کا بالکنی ایریا بھی موجود ہے۔ یوں کارپٹ اور بالکنی کو ملا کر مجموعی رقبہ 2,516.84 مربع فٹ بنتا ہے۔ پراپرٹی کے ساتھ تین پارکنگ یونٹس بھی شامل ہیں۔اس مہنگی پراپرٹی ڈیل پر تقریبا 1.99 کروڑ روپے اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی، جبکہ رجسٹریشن فیس 30 ہزار روپے رہی۔




