عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر ایوارڈ مل گیا

برلن (شوبز نیوز) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو جرمنی کے اوبر ایرینا میں ہائوس فل کنسرٹ کے بعد خصوصی برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا۔ستمبر 2026 میں ہونے والے کنسرٹ کے بعد عاطف اسلم کو دیا گیا خصوصی ایوارڈ اور ان کی تصویر اب اوبر ایرینا کی ایک دیوار پر آویزاں ہے، جہاں کیٹی پیری، ریحانہ اور ٹومورو ایکس ٹوگیدر سمیت دیگر معروف فنکاروں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں