انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانیکی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(بیوروچیف)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فائلر بننے کیلیے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر کی گئی تھی جس میں 15روز کی توسیع کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے 15اکتوبر تک جمع کرواسکتے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ستمبر میں ٹیکس وصولی کا 100فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ اس ماہ میں مجموعی ٹیکس وصولی ایک ہزار 390ارب روپے رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں