ڈائنگ فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 مزدوروں کی حالت غیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ ڈیفنس سٹی میں واقع الغنی ڈائنگ مل میں دھواں سے 3 محنت کشوں کی حالت غیر ہو گئی، ریسکیو 1122 نے متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ الغنی ڈائنگ میں بوائلر کے دھواں سے وہاں پر کام کرتے ہوئے 18سالہ احسن ولد ذوالفقار’ 17 سالہ مجید ولد شاہد اور 17 سالہ احمد علی ولد علی نیم بے ہوش ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں