فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار میں منافع کالالچ دیکر 5 شہریوں کو کنگال کر دیا، لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ ٹاٹا بازار کے توصیف احمد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اعجاز نے 10لاکھ کا کپڑا لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا، جھنگ روڈ کے صیام کا کہنا ہے کہ ملزم وجاہت علی نے کاروبار کیلئے 15لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ سمن آباد کے جواد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم بوٹا نے کاروبار کیلئے رقم ادھار لیکر رفوچکر ہو گیا۔ مظفر کالونی کے شہباز کا کہنا ہے کہ ملزم نوید نے مکان خرید کر دینے کیلئے بیانہ کیلئے 11لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ علاوہ ازیں ریلبازار کے سجاد نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم حسن نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی، بدلے میں چیک دیئے جوکہ بوگس نکلے۔




