بشپ ہائوس فیصل آباد میں برٹش اسکالر شپ کی تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن فیصل آباد کے زیرِ اہتمام کیتھو لک بشپ ہائوس فیصل آباد میں برٹش اسکاٹش اسکالر شپ تقسیم کرنے کی ایک شاندار تقریب کا انعقا د کیا گیا۔یہ تقریب نیشنل کیتھولک ایجوکیشن کمیشن پاکستان (NCEC)، کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن فیصل آباد ڈایوسیس، برٹش کونسل اور دی اسکاٹش گورنمنٹ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی بشپ آف فیصل آباد ڈایوسیس بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت تھے۔تقریب کے دوران مستحق اور ذہین طلبا و طالبات میں اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں وکر جنرل فادر عابد تنویر،فادر یونس عنایت ڈائریکٹر کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن فیصل آباد’عاشر جاوید نیشنل ڈائریکٹرکیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن’ فادر شاہد نذیر،پرنسپل،اساتذہ،طلبا ،اور دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔منتظمین نے پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے برٹش کونسل اور اسکاٹش حکومت کے قیمتی تعاون کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں