فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری،سابقہ یوسی ناظم / چیئرمین میا ں طاہر ایوب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرنے، بجلی اور روٹی سستی کرنے اوردیگر مطالبات کے حل کیلئے تحریک کے اثرات پاکستان کے علاوہ امریکہ اور آئی ایم ایف پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کی ویڈیو جس کو ظاہر کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ تحریک انشا اللہ جلد کامیاب ہو گی۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں چلنے والی تحریک 25 کروڑپاکستانیوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کا نقطہ آغاز ہے۔ یہ تحریک پاکستان اور پاکستانیوں کو 79 سال سے جکڑے ہوئے نظام سے آزاد کروا کر پاکستان کوحقیقی اسلامی رفاعی ریاست بنانے تک جاری رہے گی۔ 79 سال سے جکڑے ہوئے اس نظام اور مافیا نے پاکستانیوں کو جو کہ 1947 میں ایک قوم تھی وہ اس کو مختلف تعصبات میں الجھا دیا ہے اور یہ مافیا اپنے مالی اور دیگر مفادات حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے 25 کروڑ پاکستانیوں سے کہ اپیل کی ہے کہ تمام مسلکی،گر وہی، علاقائی،برادریوں اور دیگر تعصبات کو سے اپنے آپ کو آزاد کرکے ایک قوم بن کر پاکستانی بنے۔جب تک آپ ایک قوم نہیں بنیں گے آپ اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 1947 میں ہم ایک قوم تھے اور ہمیں ایک ملک چاہیے تھا اور آج ایک ملک ہے اور پاکستان کو ایک قوم چاہیے۔ پاکستان پر قابض مافیا زیادہ دیر تک انشا اللہ اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔




