سیاسی کارکنوںکو رہا کیا جائے

کوئٹہ(بیورو چیف)امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو امن دو، عوامی مطالبات تسلیم کیے جائیں، پٹرول پر ناجائز ٹیکسز اور بھتہ خوری کا خاتمہ کیا جائے، بارڈر تجارت بحال کی جائے، نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ عوام کو بنیادی حقوق، امن اور باعزت روزگار کی فراہمی ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان مطالبات کیلئے بلوچستان بھر میں دسخطی مہم شروع کردی گئی ہے عوام الناس نوجوان سمیت سب اس دستخطی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔امرائے اضلاع و ذمہ داران تمام علاقوں میں مہم کوتیزکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں