سوات(نامہ نگار)خیبرپختونخوا میں ٹیکسوں کے خلاف مظاہرین نے7ستمبر سے سوات موٹرو ے کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، سوات میں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔مظاہرین نے کہا کہ احتجاج کے دوسرے مرحلے میں کسی قسم کے بل جمع نہیں کرائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔




