قبریں کھود کراعضا نکالنے والا درندہ صفت شخص گرفتار

وہاڑی (نامہ نگار) وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ، مقامی قبرستان سے وفات شدگان میاں بیوی کی قبریں کھود کر انسانی اعضا نکال لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں وفات شدگان میاں بیوی کی قبروں سے انسانی اعضا نکال لئے گئے جبکہ انسانی اعضا نکالنے والے درندہ صفت انسان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کے قبضہ سے انسانی اعضا ہڈیاں ،دانت اور سر کے بال برآمد ہوئے ہیں۔ملزم سے قبر کھودنے کے اوزارکے علاوہ چاقو چھریاں بھی برآمدہوئی ہیں۔ملزم مبینہ طور پر آئس نشہ کا عادی ہے پہلے بھی متعدد دفعہ قبروں کی بے حرمتی کرچکا ہے۔اہل علاقہ نے پولیس تھانہ ٹھینگی سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں