ڈارون(سپورٹس نیوز) جنوبی افریقی کرکٹر لوہان ڈرے پریٹوریئس نے مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب بڑے انفرادی سکور کا کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔20سالہ پریٹوریئس نے جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ٹائٹنز کی جانب سے نائٹس کے خلاف صرف 79 گیندوں پر ناقابلِ شکست 188 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپنرپریٹوریئس نے اپنی 188 رنز کی دھواں دار اننگز کے دوران 13 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔پریٹوریئس ٹی ٹونٹی میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بننے سے صرف 12 رنز دور رہے۔ تاہم ان کی شاندار اننگز نے 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پونے واریئرز کے خلاف کرس گیل کی ناقابلِ شکست 175 رنز کی اننگز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی پریٹوریئس مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔پریٹوریئس کی غیر معمولی اننگز کی بدولت ٹائٹنز نے 3 وکٹوں پر 267 رنز بنائے، جو سی ایس اے ٹی ٹونٹی چیلنج کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ مینز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑے انفرادی سکوربنانے والوں میں لوہان ڈرے پریٹوریئس: 79 گیندوں پر 188ر رنز ناٹ آئوٹ۔کرس گیل : 66 گیندوں پر 175 رنز ناٹ آئوٹ۔،ایرون فنچ: 76 گیندوں پر 172 رنز،کرن بیر سنگھ : 57 گیندوں پر 164 رنزاورحمزہ خان : 65 گیندوں پر 164رنز ناٹ آئوٹ شامل ہیں۔




