اپٹپما کے تمام ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما) فیصل آباد ریجن کے انتخابات برائے سال 2026-2028 کے حوالے سے اپٹپما الیکشن کمیشن 2026-2028غلام جیلانی کی طرف سے اپٹپما الیکشنز برائے ایگز یکٹو ممبران اپٹپما فیصل آباد ریجن 2026 – 2028 کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن( اپٹپما )فیصل آباد ریجن کے ایگز یکٹو ممبران کے انتخابات برائے سال 2026 – 2028 مکمل ہو گئے ہیں ، ایگزیکٹو ممبران اپٹپما فیصل آباد ریجن کی دس نشستوں پر صرف دس امید واروں کے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے ۔ تمام کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قررار پائے گئے لہٰذا تمام ممبران ایگز یکٹو کمیٹی اپٹپما فیصل آباد ریجن برائے سال 2026-2028 اپنی اپنی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب قرار پا گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں