دو ماہ میں 67ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) بیورو آف امیگریشن کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں 66 ہزار 815 پاکستانی روزگارکیلئے بیرون ملک گئے۔رپورٹ کے مطابق اگست 2026 میں 27 ہزار 656 پاکستانی ملازمت کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔ جولائی میں سمندر پار جانے والے پاکستانی ورکرزکی تعداد 39 ہزار 159 تھی۔ماہانہ بنیاد پر روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں 11 ہزار 503 افراد کی کمی آئی، اگست میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے 5 ہزار 169 بلاسود قرضے جاری کیے، بلاسود قرضوں کی مجموعی مالیت 38 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی۔قرضے، چھوٹے کاروبار، خود روزگار اور مالی شمولیت کے لیے دیئے گئے، 2019 سے اب تک بلاسود قرضوں کی مجموعی تقسیم 127 ارب روپے تک پہنچ گئی۔بیورو آف امیگریشن کے مطابق حکومت کی جانب سے رہائشی اور زرعی فنانسنگ کے مواقع بھی بڑھائے جا رہے ہیں، اقدامات کا مقصد زیادہ لوگوں کو معاشی مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں