حکومتPTIمذاکرات”انا”کی بھینٹ چڑھ گئے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) حکومت پی ٹی آئی مذاکرات انا کی بھینٹ چڑھ گئے، حکومت اپوزیشن اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں’ رات گئے تک اور آج ہفتے کی صبح پارلیمنٹ چیمبر پی ایم ہائوس اور زرداری ہائوس میں باہمی مشاورت ہو رہی ہے سہیل آفریدی سے مسلسل رابطہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے جنید اکبر اور سہیل آفریدی سے چار بار رابطے کئے۔ آفریدی کے انتہائی قریبی ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے بانی سے ملاقات اسے شفاء منتقل کرنے اور خان کی تین بہنوں کو رہا کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ہونے کے امکانات مشکوک ہیں البتہ کوششیں انتہاء کو پہنچی ہوئی ہیں لیکن عسکری ترجمان کی پریس ریلیز کہ احتجاج کے سامنے سرنگوں نہیں ہونا’ دوسرا 9مئی نہیں ہونے دیا جائیگا بے حد اہمیت کا حامل ہے صورت لمحہ بہ لمحہ تبدیل اور تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں