سرکاری اور مارکیٹ میں نرخوں میں نمایاں فرق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سرکاری نرخ نامے اور مارکیٹ میں گوشت کی فروخت کے نرخوں میں نمایاں فرق سامنے آنے لگا ہے ۔جسکے باعث شہریوں نے پرائس کنٹرول نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں شہریو ں کے مطابق سرکاری طور پر چھوٹے گوشت کا نرخ 1,800روپے فی کلو بڑے گوشت کا900 روپے فی کلو جبکہ مرغی کے گوشت کا نرخ 439 روپے فی کلو مقرر بتایا جا رہا ہے تاہم غلہ منڈی میں بعض قصاب اور دکاندار مبینہ طور پر اس سے کہیں زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کر رہے ہیں شہریوں کے مطابق چھوٹا گوشت 2,300 سے 2,400روپے فی کلو بڑا گوشت 1,200 سے 1,300روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت تقریبا 480 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں اس فرق کے باعث شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری نرخ نامہ نافذ ہے تو اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت فروشوں کی جانب سے مبینہ اوورچارجنگ کی فوری جانچ کی جائے۔سرکاری نرخ نمایاں مقامات پر آویزاں کرائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے شہری حلقوں کا کہنا ہے پرائس کنٹرول کا نظام موثر نگرانی نہ ہونے کے باعث ناکام ہو رہی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ پرائس کنٹرول افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نرخوں کی چیکنگ جرمانوں اور کارروائیوں کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں