ساہیوال (بیوروچیف)کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ساہیوال شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پاشا سٹریٹ، ڈی پی او چوک، چرچ روڈ اور فائیو ویز چوک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے منصوبوں کی پیش رفت اور تکمیل کے حوالے سے بریفنگ لی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے اضافی مشینری اور لیبر فراہم کی جائے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جا سکیں۔




