فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، سرپرست اعلی مرکزیہ اسلام آباد حافظ مقصود احمد اور خالد محمود اعظم آبادی نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنیوالے گرڈ اسٹیشن پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوس ناک و شرمنا ک قرار د یتے ہوئے کہا کہ اب حوثی باغیوں کیخلاف ناگزیر آپریشن کی ضرورت ہے ۔ مکہ معاہدہ میں شامل تینوں ممالک کی افواج کو چا ہیے کہ حوثیوں کا مکمل صفایا کرے جو کہ امریکہ و اسرا ئیل اور ایرانی سرپرستی میں ایک منصوبہ کے تحت حرمین شر یفین کی حرمت کو پامال کرنے کی گھنانی سازشیوں میں مصروف ہیں ۔ علامہ عبدالرشید حجازی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل اور ایران کی جنگ کا مقصد کچھ اور ہی ہے ۔ یہ تینوں ممالک جان بوجھ کر سعودی عرب کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حوثیوں کو سپوٹ کر کے حرمین شریفین کے امن و امان کو خراب کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کے ایمانی جذبات سے کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت و تقدس پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حوثیوں اور ان کے پشت پناہوں کی طرف سے طیبہ گرد اسٹیشن پر ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے مطالبہ کرتی ہے کہ او آئی سی بالخصوص مکہ معاہدہ میں شامل تینوں ممالک حرمین شریفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ حوثیوں اور ان کے پشت پناہوں کیخلاف فی الفور مثر ترین کارروائی کے ذریعے ان کا مکمل خاتمہ کرے۔ تا کہ دنیا کے امن کو ان کے ناپاک وجود سے پاک کیا جا سکے ۔ علامہ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کی حرمت پر کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملہ پوری امت مسلمہ کے جذبات پر حملہ کے مترادف ہے ۔ ایسے شر پسندانہ اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان خادم الحرمین الشریفین ، سعودی قیادت ، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔




