ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا کمالیہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کمالیہ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی، تعلیمی، صحت اور عوامی فلاحی منصوبوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی، چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر 733 گ ب کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلبہ سے نصابی سرگرمیوں، تعلیمی کارکردگی اور تدریسی امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ سکول میں دستیاب تعلیمی و بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ زیر تعمیر سڑک کا معائنہ بھی کیا۔ چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سیال نے سڑک کی تعمیر و بحالی کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹ پٹھانہ کمالیہ کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کمالیہ اور ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی منڈی کے اطراف ٹف ٹائلز کی تنصیب اور سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے مجوزہ سڑکوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ترقیاتی کاموں میں معیار کو یقینی بنانے اور عوامی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں