بھارتی فوج اور میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا ناکام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی کے فالس فلیگ آپریشن میں پاک فوج کے اہلکارکو شہید کرنے کا گمراہ کن دعوی مسترد کر دیا۔ سینئربھارتی صحافی اور دی پرنسپل انڈیا کے ایڈیٹراجے شکلا نے بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خفیہ ایجنسیوں،عدالتوں اورفوج جیسے ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا جا رہاہے پلوامہ،پہلگام، پٹھان کوٹ سمیت متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پرلگاکراس کا سیاسی فائدہ حاصل کیاگیا۔ پہلگام فالس فلیگ پربھی پارلیمنٹ میں بحث کی بجائے فرضی ان کائونٹرزمیں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا۔ اس بار مقبوضہ کشمیرمیں سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی شہادت کا ڈرامہ رچایا گیا،جس سے بھارت کوہزیمت کا سامنا ہوا۔ بھارت کے پاس کسی چیزکے ثبوت نہیں اگر ہوتے تو عالمی فورمز پر رکھے جاتے جو کہ نہیں رکھے گئے، یہ سب فالس فلیگ آپریشنز وزیراعظم آفس میں بیٹھا اجیت دووال کروارہا ہے۔ بھارتی میڈیا اجیت دووال کی ایما پرجھوٹی خبریں اور من گھڑت بیانیے چلاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں