کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ69ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گئی ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی’500سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




