ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے2ہوائی اڈوں پر حملوں میں3افراد جاں بحق اور30زخمی ہو گئے سعودی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملے میں 1 شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔اسی طرح ابہا ایئر پورٹ کی تنصیبات پر حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے۔سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک حملہ بدھ اور دوسرا منگل کو ہوا۔ادھر یمن میں سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض پر حملے میں استعمال ہونے والا بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کر دیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ شام حوثیوں کے خلاف لڑنے کے لیے یمن میں فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔




