پوسٹ گریجویٹ کالج آف الائیڈ ہسپتال میڈیکل سائنسز میں ہراسمنٹ کیخلاف آگاہی مہم کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان کے زیرو ٹالرنس سلوگن کے تحت پوسٹ گریجویٹ کالج آف الائیڈ میڈیکل سائنسز فیصل آباد میں ہراسمنٹ کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔ریجنل کوآرڈینیٹر ریجنل آفس فیصل آباد خالد حسن نے ہراسمنٹ کمیٹی کی تشکیل اور ہراسمنٹ کمیٹیوں کی کارروائی کے حوالے سے معلوماتی لیکچر دیا۔ یہ سیشن پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمن، سٹاف اور طلبا کے تعاون سے منعقد ہوا۔آگاہی سیشن کے اختتام پر طلبا اور سٹاف ممبران نے سوالات کئے جن کے مناسب جوابات دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں