پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے حکمت عملی مرتب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد نے بلدیاتی نظام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی مرتب کی ہے ۔ سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں کی ہدایات کی روشنی میں سٹی تنظیم نے زونل سطح پر ہفتہ وار میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں تیسرا اجلاس ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا ۔ جس میں سنئیر نائب صدر شیخ محمد اسلام ۔ سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید ۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر احمد اعوان ۔ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں ۔ سٹی صدر شعبہ خواتین محترمہ شازیہ حسین ۔ صوبائی ٹکٹ ہولڈرز چوہدری نعیم یعقوب گل ۔ میاں ریاض الحق ۔ صدر پیپلز ٹریڈرز سیل آفتاب احمد بٹ ۔ آفس سیکرٹری شیخ محمد یاسین نائب صدر محمد عتیق قریشی ۔ جنرل سیکرٹری ہیومن رائٹس ونگ مہر پرویز اختر پیجی ۔ صدر کلچرل ونگ ملک بابر بھٹو ۔ جنرل سیکرٹری تنویر سراجوی ۔ یونٹوں کے صدور حکیم محمود الحسن ۔ اکرم چوہان ۔ لطیف سہوترا ۔ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حاضرین مجلس نے فیصل آباد میں لوکل باڈیز کے انتخابات میں اعلیٰ کارکردگی کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے غور و خوض کیا ۔ مقررین نے کہا کہ بنیادی جمہوریتوں کے انتخابات کروانا یا ان میں حصہ لینا پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح میں شامل رہے ہیں ۔ آج بھی سندھ واحد صوبہ ہے کہ جہاں بنیادی جمہوریت کا نظام پوری آب و تاب کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس بات کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے کہ وہ پنجاب بھر میں متوقع بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے عہدیداران کی جانب سے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا ۔ اجلاس کے آخر میں میزبان ڈاکٹر افتخار حلیم رضا نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں