فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوسٹاپ کیا جائے اس سے پیدا ہونیوالی مہنگائی سے غریب عوام پس کررہ گئے ہیں ان میں قوت خریدنہیں رہی۔ انہو ں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوکرداراداکرنے کی بھی تجویز دے دی ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے تمام ادوار میں ملک اورعوام بدحال نہیں تھے اب تو عوام کازندہ رہنا مشکل ہو چکاہے۔پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اصافہ سے سوال پیدا ہوتاہے کہ مڈل کلاس طبقے بل کیسے اداکریں گے-جن صوبوں میں بجلی چوری ہوتی ہے اس کی سزاعام صارفین کوتونہ دی جائے۔




