باربار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2لاکھ85ہزار جرمانہ

لاہور (بیوروچیف) باربار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر گاڑی کو 2 لاکھ 85 ہزار جرمانہ ہوگیا۔لاہور ٹریفک پولیس کی ٹریفک انفورسمنٹ اور ریگولیشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی جاری ہے،مانگا منڈی میں باربار ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کوسیکٹر انچارج شفیع گجر نے روکااورون ایپ میں ای چالان چیک کئے تو 54 بار ٹریفک کی خلاف خلاف ورزیاں نکلیں جس کے بعدڈرائیور پر 2 لاکھ 85 ہزار جرمانہ عائدکرکے گاڑی کو تھانے میں بند کروا دیا گیا۔سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی کاکہناہے کہ منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ای چالان و ڈیجیٹل چالان نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کیلئے مراسلہ بھی ارسال کردیاگیاہے، لاہور میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چلان جاری کیے جا رہے ہیں۔سی ٹی اولاہورکاکہناہے کہ شہری ای چلان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں