نیویارک (شوبز نیوز)ہالی ووڈ کے معروف اداکار بین ایفلیک نے رواں سال اپنے والدین کی وفات کے بعد پہلی بار کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔بین ایفلیک نے کیری واشنگٹن کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے والدین کی وفات کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد ٹموتھی اپریل جب کہ والدہ کرس جون میں چل بسی تھیں، والدین کی موت نے مجھے اپنے بچپن، والدین کی قربانیوں اور اپنی زندگی کو ایک مختلف نظر سے دیکھنے پر مجبور کر دیا۔اداکار نے خاص طور پر اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کی موت کے بعد مجھے ان کے پرانے خطوط ملے، جن سے مجھے یہ احساس ہوا کہ میری والدہ ایک مکمل زندگی، خواب اور عزائم رکھنے والی خاتون تھیں لیکن انہوں نے شادی کے بعد اپنی زندگی اپنے بچوں کے لیے وقف کر دی۔




