بچوں کے پسندیدہ مسٹر بین کی 40سال بعد اسٹیج پر واپسی

لندن (شوبز نیوز) ہالی ووڈ اور برطانوی کامیڈی کے معروف اداکار روون ایٹکنسن 4 دہائیوں کے بعد اپنے مشہور کردار مسٹر بین کے ساتھ اسٹیج پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔71 سالہ اداکار فروری 2027 میں لندن کے ویسٹ اینڈ میںروون لائیو کے نام سے نئے کامیڈی شو میں پرفارم کریں گے۔ یہ ان کی تقریبا 40 سال بعد ویسٹ اینڈ کے کامیڈی اسٹیج پر واپسی ہو گی۔شو میں مِسٹر بین کے علاوہ ایٹکنسن کا مشہور کردار بلیک ایڈر اور ناٹ دی نائن او کلاک نیوز (Not the Nine OClock News) کے منتخب اسکیچز بھی شامل ہوں گے جبکہ نیا مزاحیہ مواد بھی پیش کیا جائے گا۔روون لائیو کو لندن کیجیلین لین تھیٹر میں 8 فروری سے 13 مارچ 2027 تک پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں