کراچی پورٹ کی عالمی ساکھ مزید مستحکم،رابطہ انڈیکس میں نیاریکارڈ

کراچی (بیوروچیف) کراچی پورٹ نے عالمی رابطہ انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ کراچی پورٹ عالمی بحری تجارت میں نئے افق کی جانب گامزن ہے پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس 356.8کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،لگاتار دوسری بار انڈیکس میں اضافہ ہونے سے کراچی پورٹ کی عالمی ساکھ مزید مستحکم ہوگئی ۔اپ گریڈڈ انفراسٹرکچر اور بہتر آپریشنل کارکردگی سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہواہے،مین لائن ٹرانس شپمنٹ ڈیمانڈ میں اضافہ ہونے سے کراچی پورٹ خطے کا اہم مرکز بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں